متحدہ ایم این اے سہیل منصور سے ایئر پورٹ پر 96کارتوس برآمد ،ْ سامان چھوڑ کر کراچی چلے گئے

جمعرات 30 مارچ 2017 14:29

متحدہ ایم این اے سہیل منصور سے ایئر پورٹ پر 96کارتوس برآمد ،ْ سامان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے متحدہ کے ایم این اے سہیل منصور سے ایئر پورٹ پر تلاشی کے دوران 96کارتوس برآمد کر لیے ،ْوہ پی آئی اے کی پرواز 309 پر اسلام آباد سے کراچی جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سہیل منصور کے سامان کی تلاشی لی جہاں سے 96کارتوس برآمد ہوئے تاہم سیکیورٹی کے روکنے کے باوجود سہیل منصور اپنا سامان چھوڑ کر کراچی روانہ ہوئے۔ذرائع کے مطابق کارتوس برآمد ہونے کے بعد اے ایس ایف نے سہیل منصور کو تفتیش کیلئے رکنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :