پبلک اکائونٹس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، وزارت آئی ٹی کے آڈٹ اعتراضات پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ مؤخر

جمعرات 30 مارچ 2017 14:25

پبلک اکائونٹس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد مانیٹرنگ کمیٹی نے اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کی عدم موجودگی کی بنا پر وزارت کے آڈٹ اعتراضات پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ مؤخر کر دیا۔ جمعرات کو کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں کنوینر رانا افضال حسین کی زیر صدارت ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں کمیٹی کے ارکان محمود خان اچکزئی اور میاں عبدالمنان کے علاوہ دیگر سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جانا تھا مگر سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کی عدم موجودگی پر کمیٹی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ موخرکردیا۔ کمیٹی نے پی اے سی کی 2014ء میں ہدایت کے باوجود قواعد نہ بنانے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وزارت کے آڈٹ اعتراضات نمٹانے کے لئے قواعد بنا لینے چاہئیں۔