گٹکا اور چھالیہ کے بڑھتے استعمال کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

جمعرات 30 مارچ 2017 14:20

گٹکا اور چھالیہ کے بڑھتے استعمال کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے صوبے میں گٹکا اور چھالیہ کے بڑھتے ہوئے استعمال کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ جگہ جگہ گٹکا اور چھالیہ کی فروخت کھولے عام جاری ہے جس کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل کینسر سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ صوبے بھر میں گٹکا اور چھالیہ کا استعمال روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ ریڑھی بان سڑک کنارے ناقص خوراک فروخت کررہے ہیں۔گٹکا اور چھالیہ کا استعمال زیادہ تر نوجوان نسل کررہی ہے جس کی وجہ سے ان میں کینسر سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔جبکہ ریڑھی بان غیر معیاری اور ناقص خوراک سڑک کنارے فروخت کررہے ہیں ۔لہذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبیبھر میں گٹکا اور چھالیہ کی فروخت پر پابندی لگائی جائے اور جو لوگ گٹکا اور چھالیہ بھارت سے سمگلنگ کے ذریعے پاکستان میں لا رہے ہیں ان کو انجام تک پہنچایا جائے۔