گنڈی خیل میں گھر کے باہر دستی بم کے پھٹنے سے بچی جاں بحق

جمعرات 30 مارچ 2017 14:20

گنڈی خیل میں گھر کے باہر دستی بم کے پھٹنے سے بچی جاں بحق
لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) گنڈی خیل میں گھر کے باہر دستی بم کے پھٹنے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے گنڈی خیل میں گھر کے باہر دستی بم کے دھماکے میں ایک بچی جاں بحق ہوگئی ،ْبچے کھیتوں میں پڑے دستی بم اٹھا کر کھیل رہے تھے ،ْ بم ڈسپوزل سکواڈ نے 6 بموں کو ناکارہ بنادیا ہے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع نے دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا اور مزید بارودی مواد کی تلاش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :