پولیس اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کی کارروائیاں ،ْ دس افغان باشندوں سمیت 70افراد گرفتار

جمعرات 30 مارچ 2017 14:15

پولیس اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کی کارروائیاں ،ْ دس افغان باشندوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) ملک کے مختلف شہروں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں 10افغان باشندوں سمیت70 افراد کو حراست میں لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق منڈی بہائو الدین میں رینجرز اور حساس اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 10افغان باشندوں سمیت 34 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

لودھراںمیں قانون نافذ کرنے والوں نے بستی پکا میں 12گھروں کی تلاشی لی جہاں سے 11مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔حافظ آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 6ملزمان کو گرفتار کیا جن سے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد ہوئی ،ْ حراست میں لئے گئے دیگر 21مشتبہ افراد کو بائیو میٹرک تصدیق کے بعد چھوڑدیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق بھکر میں منکیرہ اور سرائے مہاجر میں سرچ آپریشن میں24افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :