عمران فاروق قتل کیس ،ْملزمان پرفردجرم کیلئے نئی تاریخ مقرر کر دی گئی ،ْ ملزمان کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

جمعرات 30 مارچ 2017 14:15

عمران فاروق قتل کیس ،ْملزمان پرفردجرم کیلئے نئی تاریخ مقرر کر دی گئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ملزمان پرفردجرم عائد کرنیکی ایک بارپھرنئی تاریخ مقرر کر دی گئی تاہم ملزمان کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں انسدادہشت گردی کی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی نے کیس کی سماعت کی۔ملزم معظم کے وکیل بیرسٹرسیف کی غیرحاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ کی جاسکی ۔عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان پر 13 اپریل کو فرد جرم عائد کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :