ننکانہ صاحب ،ْ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوبیل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کے کزن ملک سلیم لطیف جاں بحق

جاں بحق ہونے والے ملک سلیم لطیف جماعت احمدیہ کے مقامی رہنما اور وکیل تھے آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد درست انداز میں جاری نہیں ،ْ ترجمان حمد کمیونٹی

جمعرات 30 مارچ 2017 14:15

ننکانہ صاحب ،ْ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوبیل انعام یافتہ سائنسدان ..
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) ننکانہ صاحب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوبیل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کے کزن ملک سلیم لطیف جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے ملک سلیم لطیف جماعت احمدیہ کے مقامی رہنما اور وکیل تھے۔فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایڈووکیٹ ملک سلیم لطیف اور ان کے بیٹے ایڈووکیٹ فرحان موٹر سائیکل پر سوار اپنے دفتر جارہے تھے۔