گلگت بلتستان میں گندم کا کو ئی بحران نہیں عوام کو بروقت گندم فراہم کی جا رہی ہے،برہان الدین آفندی

جمعرات 30 مارچ 2017 14:15

گلگت بلتستان میں گندم کا کو ئی بحران نہیں عوام کو بروقت گندم فراہم کی ..
دیامر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) سیکریٹری خوراک گلگت بلتستان برہان الدین آفندی نے کہا ہے کہ عوام کو ناقص آٹے کی فراہمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، مل مالکان آٹے کی کوالٹی بہتر بنائیں ، آٹے کا معیار بہتر نہ کر نے والی ملز کوسیل کر دی جائیں گی ، گلگت بلتستان میں گندم کا کو ئی بحران نہیں عوام کو بروقت گندم فراہم کی جا رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں محکمہ خوراک دیامر کے آفیسران اور مل مالکان کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گندم میں کرپشن ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ، عوام کو بہتر کوالٹی کے آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، انہوں نے ملز مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ عوام کو معیاری آٹا فراہم کریں ،عوامی شکایات پرآئندہ متعلقہ فلور مل سیل کر دی جائے گی۔

اس سے قبل سیکرٹری خوراک گلگت بلتستان برہان الدین آفندی نے سرکاری ڈپو کا دورہ کیا اور گندم سٹاک کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے گندم کا اتنا ذخیرہ ہو کہ دیامر میں قلت کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ ہر علاقے میں گندم بروقت پہنچائی جائے تاکہ عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے۔