برطانیہ یورپی یونین سے علیحدگی کی قیمت 50 بلین پائونڈ ادا نہیں کرے گا، ڈیوڈ ڈیوس

جمعرات 30 مارچ 2017 13:57

برطانیہ یورپی یونین سے علیحدگی کی قیمت 50 بلین پائونڈ ادا نہیں کرے گا، ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) برطانیہ کے وزیر برائے بریگزٹ معاملات ڈیوڈ ڈیوس نے کہا ہے کہ برطانیہ یورپی یونین سے علیحدگی کی قیمت 50 بلین پائونڈ(60.2 بلین ڈالر) ادا نہیں کرے گا۔ انھوں نے لندن میں میڈیا سے نات کرتے ہوئے کہاکہ یورپ کو برطانیہ کی طرف سے بڑی رقمیں دینے کا دور گزر گیا ہے۔ برطانیہ کو یورپی کمیشن کی طرف سے بریگزٹ کے اخراجات کے طور 50 سے 60 بلین پائونڈ ادا کرنے کے بارے کوئی بات نہیں کی گئی ہے جیسے کہ میڈیا میں کہا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ ہمارا موقف صاف اور سیدھا ہے اور برطانیہ قوانین کی پاسداری کرنے والا ملک ہے ان کو نہیں لگتا کہ برطانیہ کو یورپ کو بلین پائونڈ دینے پڑیں گے۔

ڈیوڈ ڈیوس نے مزید کہا کہ ہم اپنی تمام تر ذمہداریاں پوری کر رہے ہیں، یورپ کو برطانیہ کی طرف سے بڑی رقمیں دینے کا دور گزر گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ برطانیہ یورپ کو سیکیورٹی تعاون فراہم کرتا رہے گا تاہم اس کے لئے نئے معاہدے کریں گے کیونکہ اس بارے میں پہلے سے موجود معاہدوں کی افادیت بریگزٹ کے بعد ختم ہو جائے گی اس لئے ہم یورپ کی طرف سے بریگزٹ کی وجہ سے جرائم اور دہشتگردی کے خلاف تعاون کمزور ہونے کی بات کو دھمکی نہیں سمجھتے۔انھوں نے کہا کہہم اپنے تمام تر معاملات جن میں تجارت اور سیکیورٹی تعاون شامل ہے کے لئے نئے اپ ٹو ڈیٹ جامع معاہدے کرنے کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :