Live Updates

انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ مائنس عمران خان فارمولے پر کام کر رہی ہے۔ اوریا مقبول جان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 مارچ 2017 13:49

انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ مائنس عمران خان فارمولے پر کام کر رہی ہے۔ اوریا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مارچ 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف کالم نگار اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ مائنس عمران کان کے فارمولے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہ رہے ہیں کہ پاکستان میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز اقتدار میں رہیں کیونکہ عمران خان ابھی تک انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی گڈ بُکس میں نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے مابین پریشر دے کر سمجھوتہ کروایا جا رہا ہے۔ جب بھی کسی کی ضمانت ہونا ہوتی ہے تو پراسیکیوشن سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کو کوئی اعتراض تو نہیں ہے؟ اور پراسیکیوشن کے عدم اعتراض پر ضمانت منظور کر لی جاتی ہے۔ اب پراسیکیوشن وزیراعظم نواز شریف کے ہاتھ میں ہے جب یہ آصف علی زرداری کے ہاتھ میں تھی تب انہوں نے بھی نواز شریف پر بہت مہربانیاں کی تھیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :