راولپنڈی ڈویژن کے ڈویژنل کمرشل آفیسر نصیر احمد خان کا لاہور تبادلہ

رضا علی حبیب نے ذمہ داریا ں سنبھا ل لیں ، ریلوے اسٹیشن کا دورہ ، افسران سے ملاقات کی

جمعرات 30 مارچ 2017 13:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) راولپنڈی ڈویژن کے ڈویژنل کمرشل آفیسر (ڈی سی او) نصیر احمد خان کا لاہور تبادلہ کیا گیا جبکہ ان کی جگہ پر نئے ڈویژنل کمرشل آفیسر (ڈی سی او) رضا علی حبیب کا ٹرانسفر کیا گیا ہے ، رضا علی حبیب اس سے پہلے کراچی ڈویژن میں اپنے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رضا علی حبیب ڈویژنل کمرشل آفیسر (ڈی سی او) نے اپنے عہدے کی ذمہ داریا ں سنبھا لنے کے بعد راولپنڈی ڈویژن ،ریزویشن آفس اور راولپنڈی ریلوے کا دورہ کیا اور ان کے افسران سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران انہوں اسٹاف کے مختلف مسئلے بھی سنیںجلد سے جلد سے حل کرنے کا عہد بھی کیا

متعلقہ عنوان :