راولپنڈی ،خاتون نے اینٹ مار کر 5 سالہ بچی کی آنکھ پھوڑ دی

لڑائی کے بعد گھر کے بڑے بھی اس میں کود پڑے ، بچی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جمعرات 30 مارچ 2017 13:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) راولپنڈی میں بچوں کی لڑائی میں خاتون نے اینٹ مار کر 5 سالہ بچی کی آنکھ پھوڑ دی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں بچوں میں معمولی بات پر لڑائی ہوگئی جس پر دونوں گھروں کے بڑے بھی کود پڑے ، اسی دوران ایک خاتون نے پتھر مار کر 5 سالہ بچی کی آنکھ پھوڑ دی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔