الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کو قومی پرچم بطور سیاسی جھنڈا استعمال کرنے سے روک دیا

قومی پرچم پارٹی پرچم کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا،قومی پرچم کو جلسوں میں سیاسی مقاصد کیلئے کبھی استعمال نہ کیا جائے الیکشن کمیشن کا حکم

جمعرات 30 مارچ 2017 13:57

الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کو قومی پرچم بطور سیاسی جھنڈا استعمال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کو قومی پرچم بطور سیاسی جھنڈا استعمال کرنے سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ قومی پرچم پارٹی پرچم کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا،قومی پرچم کو جلسوں میں سیاسی مقاصد کیلئے کبھی استعمال نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کو قومی پرچم بطور سیاسی جھنڈا استعمال کرنے سے روک دیا۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ قومی پرچم پارٹی کے پرچم کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا،قومی پرچم کو جلسوں میں سیاسی مقاصد کیلئے بھی استعمال نہ کیا جائے۔واضح رہے پاک سرزمین پارٹی کے خلاف درخواست دئر کی گئی تھی،الیکشن کمیشن نے 9فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا