گذشتہ سال کی نسبت رواں سال لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی ،62فیصد پاکستانیوں کی گیلپ سروے میں رائے

جمعرات 30 مارچ 2017 13:57

گذشتہ سال کی نسبت رواں سال لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی ،62فیصد پاکستانیوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) ملک میں لوڈشیڈنگ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کو عوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک میں لوڈشیڈنگ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے گیلپ پاکستان نے سروے کیا ہے۔سروے میں 62فیصد عوام کی رائے کے مطابق گذشتہ سال کی نسبت رواں سال لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی جبکہ 18فیصد عوام نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کوئی فرق نہیں پڑا۔

متعلقہ عنوان :