پشاور زلمی نے فاٹا سپر لیگ کے انعقاد کا اعلان کر دیا

جمعرات 30 مارچ 2017 13:52

پشاور زلمی نے فاٹا سپر لیگ کے انعقاد کا اعلان کر دیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی چیمپیئن پشاور زلمی نے کھیل کے فروغ کیلئے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے فاٹا سپر لیگ کے انعقاد کا اعلان کردیا جس کی میزبانی فاٹا کے چار گراؤنڈز کریں گے۔لیگ کا آغاز تین اپریل سے ہو گا اور یہ 13 اپریل تک جاری رہے گی۔ پشاور زلمی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ فاٹا سپر لیگ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 11 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 67 میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 6 لاکھ روہے اور رنر اپ کو 3 لاکھ روہے بطور انعام دیئے جائیں گے۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید ا?فریدی نے کہا کہ یہ لیگ علاقے کے نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین مواقع فراہم کرے گی جہاں ایونٹ کے انعقاد کا مقصد فاٹا کا مثبت اور پرامن تشخص اجاگر کرنا ہے۔ بیان میں مزید بتایا کہ سلمان بٹ، عمر امین، محمد رضوان جیسے دیگر کھلاڑی بھی ایونٹ میں شرکت کریں جس سے اس کی اہمیت میں اضافہ ہو گا جبکہ اسے پاک فوج اور سیاستدانوں کی بھی مکمل حمایت حاصل ہو گی۔ یاد رہے کہ نومبر 2016 میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے ہمراہ خیبر ایجنسی میں کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا تھا۔