ٹیکساس میں گاڑی اور چرچ وین میں تصادم‘ 13 افراد ہلاک‘2 زخمی ہو گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 30 مارچ 2017 13:30

ٹیکساس میں گاڑی اور چرچ وین میں تصادم‘ 13 افراد ہلاک‘2 زخمی ہو گئے
آسٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 مارچ۔2017ء) امریکہ کی ریاست ٹیکساس میںسان ایٹینو کے قریب ایک گاڑی اور چرچ کی وین میں تصادم سے 13 افراد ہلاک اور2 زخمی ہو گئے ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق وین میں ایک چرچ کے 14 سینیئر ممبر سوار تھے جب کہ گاڑی میں صرف ڈرائیور تھا۔چرچ کی ویب سائیٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ چرچ کے ممبر پرفضا مقام پر تین دن گزارنے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔تاحال عہدیداروں کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ چرچ وین سے ٹکرانے والی گاڑی کا ڈرائیور بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :