پاکستان کیساتھ سیریز میں بھارتی کرکٹ بورڈکو نہیں مودی سرکار کو مسئلہ ہے،شاہد آفریدی
حقیقی خوشی اس وقت ہوگی جب آئی سی سی ٹرافی جیت کر پاکستان آئے گی، پاک بھارت میچ دیکھنے انگلینڈ جائوں گا، چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کیلئے قومی کرکٹرز کو فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ ،تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا ہوگا،پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد سے لوگوں کو امن کا پیغام ملا ، وقت لگے گا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ضرور واپس آئیگی،میڈیا سے گفتگو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافیکی ایدھی ہوم میں تقریب رونمائی،آفریدی، یونس خان سمیت کئی نامور کرکٹر کی شرکت بوم بوم و دیگر کرکٹرز ایدھی ہوم کے بچوں میں گھل مل گئے، یادگار سیلفیاں بھی بنوائی
جمعرات 30 مارچ 2017 13:52
(جاری ہے)
چیمپئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی میں یونس خان سمیت کئی نامور کرکٹر نے بھی شرکت کی اس موقع پر ایدھی ہوم کے بچوں نے بوم بوم کو اپنے درمیان پاکر نہایت خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ یادگار سیلفیاں بھی بنوائی۔
اس موقع پر بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹرافی کا پاکستان میں آنا خوش آئند ہے اور ایدھی ہوم سے ٹرافی کا ٹور شروع کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایدھی صاحب کتنے اچھے انسان تھے۔ پاک بھارت سیریز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب پرآفریدی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں ہونے والی آئی سی سی چیمئنز ٹرافی کے دوران پاک بھارت میچ دیکھنے ضرور جاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز ضرور ہونی چاہیئے اور دونوں ممالک کے درمیان سیریز کے لئے بی سی سی آئی کو نہیں بھارتی حکومت کو مسئلہ ہے، پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ہی اہم ہوتا ہے ،پاکستان اور بھارت کے میچ میں جس نے دبائو برداشت کیا وہی ٹیم کامیاب رہے گی، چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے لیے قومی کرکٹرز کو فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ ،تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا ہوگا۔آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں تھوڑا وقت لگے گا لیکن بین الاقوامی ٹیمیں ضرور پاکستان آئیں گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.