چینی کمپنی نے میکسیکو میں پرزے جوڑ کر تیار کی جانیوالی پہلی گاڑیاں متعارف کرا دیں

جمعرات 30 مارچ 2017 13:22

چینی کمپنی نے میکسیکو میں پرزے جوڑ کر تیار کی جانیوالی پہلی گاڑیاں ..
میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) چین کی کمپنی جے اے سی موٹرزے نے میکسیکو میں تیار کی جانیوالی پہلی دو ایس یو ویز پیش کر دی ہیں ، ایسا جے ای سی کے میکسیکو کی اہم شخصیت کارلوس سلم کے ملکیت انبرسا فنانشل گروپ اور گیانٹھ موٹرز لاطینی امریکہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کے بعد ہوا ہے جس کی مالیت قریباً 4.4بلین پیسو (236ملین امریکی ڈالر ) ہے۔

(جاری ہے)

جے اے سی انٹرنیشنل کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈیوڈ جانگ نے چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شنہوا کو بتایا کہ ہمارے لئے یہ اہمیت کا حامل ہے کہ ہماری کمپنی شمالی امریکہ مارکیٹ میں شامل ہوئی ہے جہاں میکسیکو اہم اور سٹرٹیجک کردار ادا کرتا ہے، ہم اسے اپنی مصنوعات کو بتدریج بہتر بنانے اور خاصی گنجا ئش والی میچور مارکیٹ میں برانڈ کو متعارف کرانے کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں ، یہ گاڑیاں وسطی ریاست ہیڈالگو میں پی پلکو میں ایک پلانٹ میں تیار کی جارہی ہے ، توقع ہے کہ آئندہ پانچ برسوں میں 10ہزار گاڑیاں تیار کی جائینگی ۔جانگ نے کہا کہ جے اے سی کی مصنوعات بالخصوص ہلکے ٹرک پہلے ہی ماسکو میں قبول کئے جارہے ہیں

متعلقہ عنوان :