بغداد میں خودکش ٹرک بم دھماکا، 15 افراد ہلاک،45زخمی

حملے میں خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھرے آئل ٹینکر کو دھماکے سے اڑا دیا،وزارت داخلہ

جمعرات 30 مارچ 2017 13:17

بغداد میں خودکش ٹرک بم دھماکا، 15 افراد ہلاک،45زخمی
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) عراقی دارلحکومت بغداد کے جنوبی حصے میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر کیے جانے والے خودکش ٹرک بم حملے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 45 سے زائد زخمی ہو گئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرا ت کو عراقی وزارت داخلہ سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیاکہ دارالحکومت بغداد کے جنوبی حصے میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر کیے جانے والے خودکش ٹرک بم حملے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 45 سے زائد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب کیے جانے والے اس حملے میں خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھرے آئل ٹینکر کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ تاہم اس طرح کے حملے قبل ازیں داعش کی طرف سے کیے جاتے رہے ہیں۔