2017ء کا پاکستان 2013ء کے پاکستان کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ مستحکم اور مضبوط ہے، معشیت میں تیز رفتاری، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی میں نمایاں کمی اور سی پیک کا منصوبہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے، ڈاکٹر آصف کرمانی

جمعرات 30 مارچ 2017 13:07

2017ء کا پاکستان 2013ء کے پاکستان کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ مستحکم اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ 2017ء کا پاکستان 2013ء کے پاکستان کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ مستحکم اور مضبوط ہے،معشیت میں تیز رفتاری ، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی میں نمایاں کمی، اور سی پیک کا منصوبہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی کامیاب پالیسیوں اور اعلی بصیرت کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہم ترقی کرتا روشن اور خوشحال پاکستان لیکر 2018ء میں عوام کے پاس جائیں گے۔عوام باشعور ہیں اور سیاسی جماعتوں کی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ میٹرو بس پر تنقید کرنے والے کے پی کے میں شہباز شریف کی تقلید کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔عمران خان کو میٹرو بس کی افادیت بڑی دیر سے سمجھ آئی ہے۔عمران خان کی سیاست جھوٹے الزامات اور تضادات کا مجموعہ ہے۔