بڈھ بیرسکول میں سالانہ امتحانات کے نتائج کی تقریب کاانعقاد

جمعرات 30 مارچ 2017 13:07

پشاور۔30مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)بڈھ بیرسکول میں ایک تقریب کاانعقادکیاگیا۔ اس موقع پرسالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان بھی کردیاگیا۔جس میں طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ بچوں کے والدین نے بھی کثیرتعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرطلباء وطالبات نے تقاریر،نظمیںاورخاکے پیش کئے جوناظرین نے خواب سراہا،پرنسپل اعجازحسین نے بچوں کے والدین کاشکریہ اداکیااورساتھ ہی والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت پرخصوصی توجہ دیں اسی موقع پرپرنسپل نے لڑکیوں کیلئے الگ سیکشن کاافتتاح کیا۔آخرمیں اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباء اورپرائمری سیکشن میں فسٹ پوزیشن لینے والاحاشرانجم (کلاس اول)اورہائی سیکشن میں انعام صادق (کلاس 6th)کوانعامات دئیے گئے۔