چھٹی خانہ ومردم شماری کے پہلے مرحلے کادوسرا بلاک کل سے شروع ہوگا

جمعرات 30 مارچ 2017 12:55

چھٹی خانہ ومردم شماری کے پہلے مرحلے کادوسرا بلاک کل سے شروع ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء)چھٹی خانہ ومردم شماری کے پہلے مرحلے کادوسرا بلاک ک ( جمعہ) سے شروع ہوگاجو 13اپریل کو مکمل ہوگا۔

(جاری ہے)

اس مرحلے کے دوران خیبرپختونخوا ہ کے 6445، فاٹا کے 125، پنجاب کے 20188، سندھ کے 9081، بلوچستان کے 2814، آزادکشمیر کے 1222 اورگلگت بلتستان کے 360بلاک میں خانہ ومردم شماری ہوگی۔پہلے مرحلے کے دوسرے بلاک میں خانہ شماری کاعمل جمعے سے شروع ہوگا اور تین روز تک جاری رہے گا جس کے بعد مردم شماری ہو گی۔