برطانیہ اور یورپی یونین کے تعلقات پر متوازی بات چیت ممکن نہیں، جرمن چانسلر

جمعرات 30 مارچ 2017 12:55

برطانیہ اور یورپی یونین کے تعلقات پر متوازی بات چیت ممکن نہیں، جرمن ..
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل میں نے برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے کہ برطانیہ بریگزٹ مذاکرات کے ساتھ ساتھ متوازی طور پر یورپی یونین کے ساتھ مستقبل کے تعلقات پر بھی بات چیت چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

برلن میں اپنے ایک بیان میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ بریگزٹ مذاکرات کے ذریعے جب تک برطانیہ یورپی یونین سے مکمل طور پر اخراج کے حوالے سے اپنا راستہ واضح نہیں کرتا، تب تک اس کے ساتھ مستقبل کے تعلقات کے موضوع پر بات چیت نہیں ہو سکتی۔

مرکل کا کہنا تھا کہ مذاکرات کار پہلے واضح کریں کہ کس طرح یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان موجود باہمی ربط ختم ہو گا۔ جب اس سوال کا جواب مل جائے گا تو تبھی مستقبل کے تعلقات پر بات چیت کی امید کی جا سکتی ہے۔