لکی مروت میں دھماکہ ، نو سالہ بچی جاں بحق ، ایک شخص زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 مارچ 2017 12:44

لکی مروت میں دھماکہ ، نو سالہ بچی جاں بحق ، ایک شخص زخمی
لکی مروت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مارچ 2017ء) : لکی مروت کے علاقہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ نورنگ کے علاقہ گنڈی خان خیل میں ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکے میں نو سالہ بچی جاں بحق ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے فوری بعد علاقہ کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا گیا۔ بی ڈی یو نے جائے وقوعہ کی تلاشی لی جس کے دوران مزید آٹھ بم برآمد کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بی ڈی یو بموں کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :