دو انتہا پسند جماعتوں نے ملک کی سیاست میں اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 مارچ 2017 12:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مارچ 2017ء):نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شاہ زیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ دو انتہا پسند جماعتوں نے ملک کی سیاست میں اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت اہل سنت و جماعت نے آئین پاکستان کے مطابق ریاست کے ساتھ تعاون پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ علاوہ ازیں جماعت الدعوة بھی خود کو بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ کروانے کے لیے تیار ہے۔

یہ خواہش اور کچھ تجاویز گذشتہ روز اسلام آباد میں تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس اسٹیڈیز کے ایک بند کمرہ اجلاس میں سامنے آئیں۔اس اجلاس میں عسکری، نیکٹا کے سابق اور موجودہ نمائندگان اور انسداد دہشتگردی کے ماہرین شریک تھے۔ اس تقریب میں حافظ سعید کے بھائی اورجماعت الدعوة کے مرکزی رہنما حافظ مسعود نے سیاسی جماعت کا روپ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

حافظ مسعودکا کہنا تھا کہ جماعت الدعوة فلاحی جماعت سے زیادہ ایک سیاسی جماعت ہے البتہ اسے بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ نہیں کیا گیا۔ لیکن خواہش ہے کہ جماعت الدعوة کو سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹرڈ کروایا جائے۔مولانا احمد لدھیانوی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں اور ان کی جماعت کو سب سے زیادہ لشکر جھنگوی نے آزمائش سے دو چار کیا۔لشکر جھنگوی کی وجہ سے سو یا دو و نہیں بلکہ ہزاروں کارکنوں کو انتقال کا نشانہ بننا پڑا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق اور اس کے دوستوں کو اپنی سوچ سے پیچھے ہٹانے کے لیے پنجاب حکومت نے بھی مجھ سے مدد طلب کی۔ جس پر ہم نے اخلاقی، قانونی اور سیاسی مدد فراہم کر دی۔ شاہ زیب خانزاد ہ نے اپنے پروگرام میں مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں: