الیکشن کمیشن نے پی ایس پی کو قومی پرچم بطور سیاسی جھنڈا استعمال کرنے سے روک دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 مارچ 2017 12:36

الیکشن کمیشن نے پی ایس پی کو قومی پرچم بطور سیاسی جھنڈا استعمال کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مارچ 2017ء) : الیکشن کمیشن میں پی ایس پی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔ الیکشن کمیشن نے پاک سر زمین پارٹی کو قومی پرچم بطور سیاسی جھنڈا استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے موقف دیا کہ قومی پرچم کو بطور سیاسی جھنڈا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

جلسوں میں بھی قومی پرچم کو سیاسی مقاصد کے لیئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ پی ایس پی نے الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت کو چیلنج کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے 9 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ مزید برآں الیکشن کمیشن نے پی ایس پی کا نام تبدیل کرنے سے متعلق درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ پی ایس پی کے خلاف درخواست ساجد کیانی نے دائر کی تھی۔