سابق صدر آصف علی زرداری کا ڈاکٹر طاہر القادری سے رابطہ، خیریت دریافت کی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 مارچ 2017 12:21

سابق صدر آصف علی زرداری کا ڈاکٹر طاہر القادری سے رابطہ، خیریت دریافت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مارچ 2017ء) : سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں میں منٹ تک گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر طاہر القادری کی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماؤں کے مابین ٹیلی فونک رابطے میں ملکی کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ آصف علی زرداری اور ڈاکٹر طاہر القادری نے آئندہ عام انتخابات میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔