نجم سیٹھی نے نواز شریف اور آصف زرداری کے مابین ڈیل کی تصدیق کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 مارچ 2017 12:14

نجم سیٹھی نے نواز شریف اور آصف زرداری کے مابین ڈیل کی تصدیق کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مارچ 2017ء) :نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے مابین ڈیل کی تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے مابین ڈیل ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بتا سکتا ہوں کہ کس کو کیا ملا؟ اس ڈیل کے تحت پیپلز پارٹی کو کافی کچھ ملا ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں مرا علی شاہ نے کیا کہا تھا؟ پیپلز پارٹی کا بڑا مسئلہ سندھ میں آرمی اور رینجرز کا اندر آنا تھا جس حوالے سے وزیر اعظم کو کہا گیا تھا کہ قانون ایسے بنوانے جو وہاں کارروائی کر سکیں۔ پیپلز پارٹی کا ایک مسئلہ ملٹری کورٹس اور دوسرا آرٹیکل 147کا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس ساری ڈیل میں رینجرز کو بھی کافی کچھ ملا ہے کیونکہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے بیان کے مطابق اگر بوری بسترا باندھنے والی اسٹیج آتی تو مسئلہ رینجرز کے سندھ میں رہنے کا ہوتا۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ اس حوالے سے نواز شریف پر دباؤ تھا ۔ تاہم اب ریاستی اداروں کوملٹری کورٹس مل گئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کو ایان علی کی رہائی اور ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت مل گئی۔ نجم سیٹھی نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: