چھٹی خانہ مردم شماری کے پہلے مرحلے کا دوسرا بلاک کل سے شروع‘ 13 اپریل کو مکمل ہوگا

جمعرات 30 مارچ 2017 12:08

چھٹی خانہ مردم شماری کے پہلے مرحلے کا دوسرا بلاک کل سے شروع‘ 13 اپریل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) چھٹی خانہ مردم شماری کے پہلے مرحلے کا دوسرا بلاک کل جمعہ کو شروع ہوگا‘جو اگلے ماہ کی 13 تاریخ کو مکمل ہوگا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق اس مرحلے کے دوران خیبر پختونخوا کے 6ہزار 4 سو 45 ‘ فاٹا کے ایک سو 25‘ پنجاب کے 20ہزار‘ ایک سو 88‘ سندھ کے 9ہزار 81 ‘ بلوچستان کے 2ہزار 8 سو 14 جبکہ آزاد کشمیر کے ایک ہزار 2 سو 22 اور گلگت بلتستان کے 3 سو 60 بلاک میں خانہ و مردم شماری کا عمل آج سے شروع ہوگا جو تین دن تک جاری رہے گا ۔

مردم شماری کے متعلق شکایات کے لئے اسلام آباد میں ادارہ شماریات میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں شہری مردم شماری کے متعلق شکایات ٹال فری نمبر 0800-57574 پر درج کرواسکتے ہیں ۔ مردم شماری کے متعلق تک ایک ہزار 4 سو شکایات موصول ہوئی ہیں جنہیں خوش اسلوبی سے نمٹا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :