گوادرمیں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے

جمعرات 30 مارچ 2017 12:08

گوادرمیں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے
گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) گوادر کے علاقے سربندر میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ گوادر کے علاقے سربندرمیں مکان کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد ملبے تلے دب گئے۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پرپہنچ کرامدادی کارروائی شروع کی اورملبے میں دبے تینوں افراد کو نکال کر اسپتال پہنچایا جہاں طبی عملے نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جب کہ لاشوں کو کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے بھی کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :