چمن، ٹرک اور کار میں ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ، ایک زخمی

جمعرات 30 مارچ 2017 12:05

چمن، ٹرک اور کار میں ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ، ایک زخمی
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) کوئٹہ چمن شاہراہ پر شادیز ئی اڈا کے قریب ٹرک اور کار میں ٹکر سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ چمن شاہراہ پر شادیزئی اڈا کے قریب ٹرک اور کار آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ اور موقع پر موجود افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :