کراچی پولیس کی لاہور میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

جمعرات 30 مارچ 2017 12:05

کراچی پولیس کی لاہور میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) کراچی پولیس نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے قتل کی وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر ہے۔ پولیس نے لاہور میں کارروائی کر کے کالعدم جماعت کے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزم حسن رضا کشمیری کا نام ریڈ بک میں شامل ہے۔ ملزم کالعدم جماعت کے خطرناک دہشتگرد آصف حسین زیدی کا قریبی ساتھی ہے۔ ملزم حسن رضا رضویہ میں قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ دوسری جانب چاکیواڑہ سے قتل کی وارداتوں میں ملوث گینگ وار کارندہ دھر لیا گیا۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزم گینگ وار کمانڈر فیصل پٹھان کا قریبی ساتھی ہے۔