ٹرمپ کی بیٹی ایوانکانے وائٹ ہاوس میں والد کے مشیر کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا

غیر رسمی مشیر کی حیثیت سے کام کروں گی ، کوئی تنخواہ نہیں لوں گی،قانون کی پاسداری کروں گی،ایوانکا

جمعرات 30 مارچ 2017 12:01

ٹرمپ کی بیٹی ایوانکانے وائٹ ہاوس میں والد کے مشیر کی حیثیت سے عہدہ سنبھال ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے وائٹ ہاوس میں نوکری شروع کر دی ۔امریکی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ غیر رسمی مشیر کی حیثیت سے کام کریں گی، کوئی تنخواہ نہیں لیں گی۔امریکی صدر کواقربا پروری اوررشتے داروں کوذمے داریاں سونپنے پرتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ایسے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی چہیتی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو صدرکی غیررسمی مشیربنائے جانے کے اعلان پراعتراضات سامنے آرہے ہیں ۔

مخالفین کوجواب دیتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ نے کہاکہ وہ اپنے والد کی غیررسمی مشیربنیں گی اوراپنی خدمات کا معاوضہ بھی نہیں لیں گی جبکہ وائٹ ہاوس کے ملازمین پرجوقانون لاگو ہوتے ہیں رضاکارانہ طورپروہ ان کی بھی پاسداری کریں گی ۔واضح رہے کہ ایوانکا کے شوہر جیرڈکوشنر بھی صدر ٹرمپ کے مشیر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :