افغان مہاجرین کی امداد 200 ڈالر فی کس مقرر، رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل دوبارہ 3 اپریل سے شروع کیا جارہا ہے،یو این ایچ سی آر

جمعرات 30 مارچ 2017 11:53

افغان مہاجرین کی امداد 200 ڈالر فی کس مقرر، رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) پناہ گزینوں کے عالمی ادارے یو این ایچ سی آر نے عالمی سطح پر گلوبل فنڈنگ میں کمی کے باعث رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو وطن واپسی پر ملنے والی امداد 200 ڈالر فی فرد مقرر کردی ہے جبکہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل دوبارہ 3 اپریل سے شروع کیا جارہا ہے یو این ایچ سی آر کی میڈیا ڈائریکٹر ڈاکٹر دونیا اسلم نے جمعرات کو اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 2016ء میں پاکستان سے 3 لاکھ 70 ہزار رجسٹرڈ افسراد افغانستان گئے ہیں جن کو وطن واپسی کے موقع پر 4 سو ڈالر فی افراد امداد دی گئی تاہم عالمی سطح پر مہاجرین کے دبائو کے باعث گلوبل فنڈ میں کمی آئی ہے جس کے بعد رواں سال میں وطن واپسی جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو اب 200 ڈالر فی افراد دیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مختلف قومی اخبارات اور ریڈیو پاکستان نے بھی یہ خبر نشر کی تھی کہ تین اپریل کو رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل دوبارہ شروع ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو 400 ڈالر دیئے جائیں گے غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما کے باعث نومبر 2016ء سے 31 مارچ 2017ء تک رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کو عارضی طور پر موخر کیا گیا تھا جو کہ 3 اپریل 2017ء کو دوبارہ شروع ہو رہا ہے وطن واپسی جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین یو این ایچ سی آر کی ہیلپ لائن پر وطن واپسی کے لئے مقررہ تاریخ حاصل کرلیں ۔ ڈاکٹر دونیا اسلم نے کہا کہ رواں سال وطن واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو 200 ڈالر فی افراد ادا کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :