آئی ڈی پیزکی واپسی کا سلسلہ جاری، پانچ ایجنسیوں کے 2لاکھ دس ہزار 89 خاندان واپس پہنچ گئے ہیں،تباہ ہونے والے گھر کا معاوضہ 4 لاکھ ‘جزوی طور پر تباہ گھر کا معاوضہ ایک لاکھ 60 ہزار روپے ادا کیا جارہا ہے، فاٹا سیکریٹریٹ

جمعرات 30 مارچ 2017 11:33

آئی ڈی پیزکی واپسی کا سلسلہ جاری، پانچ ایجنسیوں کے 2لاکھ دس ہزار 89 ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) وفاق کے زیر اہتمام قبائلی علاقہ جات فاٹا میں آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اب تک پانچ ایجنسیوں کے 2لاکھ دس ہزار 89 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں ان افراد کو مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھر کا معاوضہ 4 لاکھ ‘ جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے گھر کا معاوضہ ایک لاکھ 60 ہزار روپے ادا کیا جارہا ہے ۔

فاٹا سیکریٹریٹ حکام کے مطابق آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے بے گھر افراد کی واپسی کا عمل جاری ہے اب تک جنوبی وزیرستان کے 46 ہزار 827 خاندان ‘ خیبر ایجنسی کے 74 ہزار 597 خاندان ‘ اورکزئی ایجنسی کے 13ہزار 438 خاندان ‘ کرم ایجنسی کے 16ہزار 279 خاندان اور شمالی وزیرستان کے 59 ہزار 292 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کی مجموعی تعداد اب تک 2لاکھ 10ہزار 89 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔

حکام کے مطابق واپس جانے والے بے گھر افراد کو مکانات کے معاوضہ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے مکمل طور پر تباہ ہونے والے مکان کا معاوضہ 4لاکھ روپے جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے گھر کا معاوضہ ایک لاکھ 60 ہزار روپے ادا کیا جارہا ہے جبکہ ماہانہ بنیادوں پر کیش گرانٹ علیحدہ بنیادوں پر دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :