والٹ سیون کے نام سے نئی وکی لیکس جاری،باراک اوباما پرٹرمپ کے ٹیلیفون ٹیپ کرانے کا الزام

جمعرات 30 مارچ 2017 11:33

والٹ سیون کے نام سے نئی وکی لیکس جاری،باراک اوباما پرٹرمپ کے ٹیلیفون ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے 2016ء میں ٹرمپ ٹاور کی جاسوسی کی اور ٹرمپ کے ٹیلیفون بھی ٹیپ کرائے۔امریکی میڈیا کے مطابق وکی لیکس نے والٹ سیون کے نام سے نئی دستاویزات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق باراک اوباما نے 2013ء سی2016ء تک اقوام متحدہ کے اس وقت کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی ملاقات کی جاسوسی کرائی۔

اوباما کی ایجنسیوں نے اسرائیل اور اٹلی کے درمیان روابط کے مراسلے بھی چرائے۔مراسلوں میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اٹلی سے درخواست کی تھی کہ وہ امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ اختلافات ختم کرائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی میڈیا میں اس قسم کی خبریں شائع ہوئی تھیں جس کی باراک اوباماانتظامیہ نے تردید کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :