روس نے شام میں امریکی اقدامات کو تخریبی اور کشیدگی کا باعث قرار دیا

جمعرات 30 مارچ 2017 11:33

روس نے شام میں امریکی اقدامات کو تخریبی اور کشیدگی کا باعث قرار دیا
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) روس نے شام میں امریکی اقدامات کو تخریبی اور کشیدگی کا باعث قرار دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی مسلح افواج کے آپریشنل کمانڈر سرگئی رادسکوی نے کہا ہے کہ شام میں امریکی اتحاد کی فوجی کارروائیوں کا مقصد، اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو پوری طرح تباہ کرنا اور جنگ کے بعد اس ملک کی تعمیرنو کے عمل کو زیادہ سے زیادہ مشکل بنانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ امریکاکی زیر کمان جنگی طیاروں نے شام میں واقع دریائے فرات کے چار پلوں کو بمباری کر کے تباہ کر دیا ہے جبکہ مغربی رقہ میں چالیس کلومیٹر کی دوری پر واقع طبقہ ڈیم پر بھی بمباری کی ہے کہ جس کے ٹوٹنے سے ماحولیات کی تباہی اور بڑی تعداد میں عام شہریوں کو موت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اقوام متحدہ نے ابھی حال ہی میں خبردار کیا تھا کہ اس ڈیم کو نقصان پہنچنے سے تباہ کن سیلاب کا خطرہ ہے۔داعش نے بھی گزشتہ اتوار کو ایک بیان میںکہا تھا کہ امریکی اتحاد کے فضائی حملوں کے باعث طبقہ ڈیم ٹوٹنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :