سفید فام امریکیوں میں ہیروئن کے نشے کی لت میں 5گنا اضافہ

جمعرات 30 مارچ 2017 11:33

سفید فام امریکیوں میں ہیروئن کے نشے کی لت میں 5گنا اضافہ
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) گزشتہ ایک عشرے کے دوران امریکا میں ہیروئن کے استعمال میں 5گنا اضافہ ہوا ہے اوراس نشے کے عادی افراد کی تعداد 3 گنا سے زیادہ ہو گئی ہے۔ایک جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیروئن کے چنگل میں پھنسنے والوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق کم آمدنی اور کم تعلیم یافتہ سفید فام امریکیوں سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہیروئن کا نشہ کرنے والوں میں 18 سے 44 سال کی عمروں کے سفید فام امریکیوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جس کی ایک وجہ افیون پر مشتمل مسکن آور دوا کا غلط استعمال شامل ہے جو ڈاکٹری نسخے پر ملتی ہے۔کولمبیا یونیورسٹی کے سکول آف پبلک ہیلتھ کے شعبہ وبائیات کی پروفیسر ڈاکٹر سلویا مارٹنز کا کہنا کہ اس رپورٹ کا ایک پریشان کن پہلو یہ ہے کہ ہیروئن کی لت میں پھنسنے والے زیادہ تر افراد ایسے ہیں جن کے پاس اس مسئلے سے نمٹنے کیلیے وسائل محدود ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مارٹنز کا کہنا ہے کہ ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ پچھلے دس برسوں کے دوران ہیروئن کے استعمال میں اضافہ ہوا ہیاور اس میں زیادہ افراد کم آمدنی اور تھوڑی تعلیم کے حامل سفید فام نوجوان ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیروئن استعمال کرنے والوں میں وہ افراد شامل ہیں جو ابھی اس کے عادی نہیں ہوئے اور یہ کہ غیرشادی شدہ افراد اس نشے کا زیادہ نشانہ بنے ہیں۔رپورٹ کے مطابق خواتین میں بھی ہیروئن کا استعمال بڑھا ہے کہ لیکن یہ شرح مردوں کے مقابلے میں کم ہے۔

متعلقہ عنوان :