سپریم کورٹ نے قتل کیس کے ملزم کو 8 سال بعد بری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 مارچ 2017 11:28

سپریم کورٹ نے قتل کیس کے ملزم کو 8 سال بعد بری کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مارچ 2017ء) : سپریم کورٹ نے قتل کیس کے ملزم کو 8 سال بعد بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت میں سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ٹرائل کورٹ نے ملزم عبد الباقی کو سزائے موت سنائی تھی جسے ہائیکورٹ نے برقرار رکھا تھا۔ ملزم عبد الباقی پر بلوچستان میں 2009ء میں محمد علی کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ اور استغاثہ کے بیانات میں تضاد ہے۔ خون آلود کلہاڑی برآمد ہونے کے بیانات بعد میں شامل کیے گئے۔ سپریم کورٹ کے مطابق استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا اسی لیے ملزم کو بری کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :