صحافی سے تلخ کلامی ؛ علیم خان کے خلاف درخواست دائر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 مارچ 2017 11:19

صحافی سے تلخ کلامی ؛ علیم خان کے خلاف درخواست دائر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مارچ 2017ء) :صحافی سے تلخ کلامی پر صحافی برادری نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے خلاف درخواست دائر کر دی ۔درخواست بنی گالہ تھانے میں دائر کی گئی ہے۔درخواست میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی نیوز کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے صحافی سے تلخ کلامی کے بعد اس کو سنگین نتائج کی دھمکی دی۔

(جاری ہے)

درخواست میں صحافی برادری نے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی کی کوریج کے دوران اویس کیانی اور دیگر صحافیوں کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار علیم خان ہوں گے۔درخواست بنی گالہ تھانے کے ایس ایچ او رخسار مہدی نے وصول کی ۔یاد رہے کہ گذشتہ روز پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی نیوز کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر برہم ہو کر علیم خان نے پہلے تو صحافی سے بدتمیزی کی پھر دھکم پیل؛ کے بعد صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکی دی جس پر صحافیوں نے بنی گالہ کے باہر احتجاج بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :