قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کا اجلاس کل منعقد ہوگا

جمعرات 30 مارچ 2017 11:17

قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کا اجلاس کل منعقد ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کا اجلاس کل جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ساڑھے دس بجے منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین میر عامر علی مگسی کریں گے۔ اجلاس میں ایمیگریشن بل 2017ء اور چائلڈ لیبر ترمیمی بل 2017ء پر غور کیا جائے گا جبکہ او پی ایف ہائوسنگ سکیم زون V پر کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔