قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں اور سرحدی امور کا اجلاس 3 اپریل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا

جمعرات 30 مارچ 2017 11:17

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں اور سرحدی امور کا اجلاس 3 اپریل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں اور سرحدی امور کا اجلاس 3 اپریل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین محمد جمال الدین کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فاٹا یونیورسٹی میں خدمات سرانجام دینے والے ایمپلائز کے متعلق فاٹا سیکریٹریٹ حکام بریفنگ دیں گے جبکہ خیبر ایجنسی باڑہ میں زیر تعمیر خان کئی ڈیم کے حوالے سے بھی کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی چیئرمین کی اجازت سے مختلف امور پر غور کیا جائے گا۔