بغداد میں خود کش حملے کے دوران 19افراد ہلاک اور60کے قریب زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 30 مارچ 2017 11:00

بغداد میں خود کش حملے کے دوران 19افراد ہلاک اور60کے قریب زخمی ہوگئے
بغداد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 مارچ۔2017ء) عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک خود کش حملے کے دوران 19افراد ہلاک اور60کے قریب زخمی ہوگئے ہیں-ابتدائی اطلاعات میں پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے اپنے ٹرک کو ایک چیک پوسٹ پردوسری گاڑیوں کے درمیان میں دھماکے سے اڑا یا، جس سے گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ جس سے19 افراد ہلاک اور 60سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے اپنے ٹرک کو چیک پوسٹ پردوسری گاڑیوں کے درمیان میں دھماکے سے اڑا یا، جس سے گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔کسی گروپ نے فوری طورپر ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی نہیں کیا۔تاہم اس طرح کے حملے اسلامک اسٹیٹ گروپ کرتا ہے۔ عراقی فورسز اس وقت اسلامک اسٹیٹ کے آخری مضبوط گڑھ موصل میں لڑ رہی ہیں۔اسلامک اسٹیٹ نے 2014 میں جن علاقوں پر قبضہ کیا تھا ان میں سے بہت سے علاقے اس کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں۔ جس کے بعد انہوں نے عراق کے شمالی اور مغربی حصوں میں بم دھماکے شروع کر دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :