پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر آصف محمود نے ریاست کیلی فورنیا کے لیفٹیننٹ گورنرکا انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 30 مارچ 2017 10:23

پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر آصف محمود نے ریاست کیلی فورنیا کے لیفٹیننٹ ..
لاس اینجلس (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 مارچ۔2017ء) پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر آصف محمود نے ریاست کیلی فورنیا کے لیفٹیننٹ گورنرکا انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکا کی حزب اختلاف ڈیموکریٹ پارٹی کے سینئر رکن کا کہنا ہے کہ وہ کیلی فورنیا کو ٹرمپ کےخلاف مزاحمت کا مرکز بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر آصف محمود نے لیفٹیننٹ گورنر کے لیے امیدوار ہونے کا اعلان امریکی محکمہ امیگریشن کے سامنے نیوز کانفرنس میں کیا ہے۔

ہیلری کلنٹن کے دست راست ڈاکٹر آصف نے کہا کہ انکی انتخابی مہم اوباما دور کے ہیلتھ کئیر منصوبے، مفت کمیونٹی کالج تعلیم کی حمایت جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پھیلائی جانیوالی نفرت کے خلاف ہوگی۔ میڈیکل کی تعلیم کے لیے کھاریاں سے کینٹکی اور پھر کیلی فورنیا منتقل ہونے والے ڈاکٹر آصف نے کہا کہ امیگرینٹس اور مسلمانوں پر حملے کے بجائے ڈونلڈ ٹرمپ کو نفرت کے خلاف اقدام کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :