بھارت ،نومولود بیٹی کو زندہ دفن کرنے والا شخص گرفتار

جمعرات 30 مارچ 2017 10:20

بھارت ،نومولود بیٹی کو زندہ دفن کرنے والا شخص گرفتار
نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) بھارتی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر شبہ ہے کہ اس نے اپنی نئی پیدا ہونے والی بیٹی کو زندہ دفن کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع جے پور میں مقامی افراد نے اِس بچی کو اٴْس وقت بچا لیا، جب اِس کا پاؤں ریت کے ٹیلے سے باہر نظر آ رہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق بچی کا 35 سالہ باپ ایک بیٹے کی خواہش رکھتا تھا۔ پولیس نے اس شخص پر قتل کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس شخص نے اپنا جرم تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اتنے غریب ہیں کہ ایک اور بیٹی کی پرورش نہیں کر سکتے۔ اس شخص کی پہلے ہی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

متعلقہ عنوان :