انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گجرات میں مقابلے کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا-3فرارہونے میں کامیاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 30 مارچ 2017 09:46

انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گجرات میں مقابلے کے دوران 5 دہشت ..
گجرات(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 مارچ۔2017ء) انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے گجرات میں مقابلے کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ سی ٹی دی حکام کے مطابق معلومات پر گجرات کے نواحی علاقے کنجاہ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں پہلے سے موجود دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھ کر ان پر فائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔پولیس نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ دہشت گرد گجرات اور کھاریاں میں اہم مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی پنجاب میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران خفیہ اطلاعات کی بنا پر کی جانے والی کارروائیوں اور کومبنگ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

خیال رہے کہ پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گذشتہ سال بھی اپنے متعدد دعووں کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :