عمان:ریکروٹمنٹ ایجنسیوں کے مطابق 80 فیصد سے زائد ملازمتوں کے لیئے عمانی شہری طلب کیے گئے ہیں

جمعرات 30 مارچ 2017 07:56

عمان:ریکروٹمنٹ ایجنسیوں کے مطابق 80 فیصد سے زائد ملازمتوں کے لیئے عمانی ..
عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،30مارچ 2017):سعودی عرب کی طرح عمان میں بھی عمانی شہریوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ”عمانائزیشن “ مہم ذوروں پر ہے ۔عمانی ریکروٹمنٹ ایجنسیوں کے مالکان کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے میں ملازمتوں کے حصول کے لیے دیئے جانے والے اشہارات میں عمانی شہریوں کے لیے 80فیصد ملازمتوں کا کہا گیاہے ۔ جبکہ 20فیصد ملازمتوں پر غیر ملکی ملازمین کی ضرورت محسوس کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اگر پچھلے دوسالوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے تو یہ کہناہے غلط نہیںہو گا کہ عمان میں عمانائزیشن کے لیے کافی اقدامات کیے گئے ہیں ۔ڈاکٹر علی بن مسعود کا کہناہے کہ اس وقت انڈسٹری میں پینتیس فیصد ملازمین عمانی شہری ہیں ۔عمانائزیشن کا نتائیج بہترین رہے ہیں Ç۔ اس وقت بھی عمانی نوجوانوں کی بڑی تو نجی شعبے میں ملازمت کر رہی ہے ۔ماہرین کا کہناہے کہ عمانی نوجوانوںکو ملازمتوں کے سلسلے میں حکومتی اقدامات مثبت سمت میں جارہے ہیں ۔