جدہ:استعمال شدہ کاروں کی طلب میں کمی ہوئی ہے :ماہرین

جمعرات 30 مارچ 2017 07:51

جدہ:استعمال شدہ کاروں کی طلب میں کمی ہوئی ہے :ماہرین
جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،30مارچ 2017):سعودی عرب میں آٹو مارکیٹ کے ماہرین کا کہناہے کہ غیر ملکیوں کے ملازمتوں سے نکالے جانے کی وجہ سے استعمال شدہ کاروں کی فروخت میں انتہائی کمی دیکھی گئی ہے ۔استعمال شدہ کاروں کا کاروبار کرنے والے سرمایہ کاروں نے کاروں کی خریدو فروخت میں کمی کے پیش ِ نظر مزید سرمایہ لگانے سے پرہیز کرنا شروع کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہناہے کہ آئندہ چند ماہ میں کاروں کی قیمت ِ فروخت اور خرید میں کمی واقع ہوگی ۔

شو روم کے مالک خالد علی کا کہناہے کہ غیر ملکی شہریوں پر مزید فیسوں کے بوجھ اور سینکڑوں ملازمین کے نکالے جانے کی وجہ سے استعمال شدہ کاروں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔کاریں بیچنے والے تو بہت ہیں مگر خریداری کرنے والوں کی تعداد انتہائی کم ہے ۔ جس سے ان کے کاروبار پر کافی اثر پڑ رہاہے ۔شوروم مالکان نے حکومت اس مسلے کی طرف توجہ دینے کی درخواست کی ہے ۔