دبئی:منشیات کی زیادتی سے اماراتی شہری جاں بحق، دو ملزمان گرفتار

جمعرات 30 مارچ 2017 07:51

دبئی:منشیات کی زیادتی سے اماراتی شہری جاں بحق، دو ملزمان گرفتار
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،30مارچ 2017):کہتے ہیں ماحول کا انسان پر بڑاثر ہوتاہے اس کی ایک مثال دیکھنے میں ملی العین کے علاقے میں ۔ گزشتہ روز العین کی عدالت میںمنشیات کے کیس میں باقاعدہ طور پر سماعت ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق دو اماراتی لڑکوں پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ہمسائے میں رہنے والے اماراتی لڑکے کو منشیات کے استعمال پر لگایا اور گزشتہ ماہ منشیات کے زیادہ استعمال پر اماراتی لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا۔

اماراتی شہری کے والد کا کہناہے کہ اس کے بیٹے کودو ہمسائیوں نے منشیات کے نشے پر لگایا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد وہ منشیات کا عادی بن گیا۔ گزشتہ ماہ منشیات کی زیادتی کے باعث اس کا بیٹا جاںبحق ہوگیا ۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ ملزمان نے اماراتی لڑکے کو کہا تھا کہ وہ منشیات کی اتنی مقدار استعمال کریگا تو اسے زیادہ مزہ آئے گا ۔ اماراتی لڑکے نے جیسے ہی منشیات کی ایک خاص مقدار استعمال کی تو اس موقع پر ہی اس کی حالت خراب ہوگئی جس کے بعدوہ چل بسا ملزمان نے اماراتی شہری کی لاش بوری میں ڈال کر اپنے گھر سے دور پھینک دیا ۔لاش کا پتہ چلنے اور شہریوں کی نشاندہی ملزمان کو پکڑا لیا گیا۔عدالت نے کیس کی کارروائی اپریل 8 تک ملتوی کر دی ہے ۔