دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان نے صحر ا میں پھنس جانے والے ٹرک کو اپنی کار کی مدد سے نکال دیا

جمعرات 30 مارچ 2017 07:47

دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان نے صحر ا میں پھنس جانے والے ٹرک کو اپنی کار ..
دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،30مارچ 2017): دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان کی اپنے شہریوں کے ساتھ محبت اور شہریوں کی مدد کی شہرت دور دور تک ہے ۔گزشتہ روز صحرا میں پھنس جانے والے بڑے ٹرک کو نکالنے کی تصاویر نے دھوم مچا دی ہے ۔

(جاری ہے)

ولی عہد نے ٹرک ڈرائیور کو مشکل میں دیکھ کر اپنی فور بائی فور گاڑی سے باندھ کر ریت سے نکالا ۔ شیخ ہمدان کی گاڑی نے پہلی بار میں بہت زور لگایا مگر ٹرک ہلکا سا بھی ہل نہ سکا مگر انہوں نے کو شش نہ چھوڑی اور آخری دم تک اسے نکالنے کی کوشش کی جو آخر کار کامیاب ثابت ہوئی جس کے بعد شیخ ہمدان اتر کا جائزہ لیا ۔ شیخ ہمدان کی ٹرک کو ریت سے نکالنے کی ویڈیو ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں ۔